اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بابائے قوم قائداعظمؒ کی زندگی سے قیادت، خدمت اور قربانی کا جذبہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ منگل کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ایوان صدر میں یوم قائد کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قومیں …
وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ انجینئر بلیغ الرحمان کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بابائے قوم قائداعظمؒ کی زندگی سے قیادت، خدمت اور قربانی کا جذبہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ منگل کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ایوان صدر میں یوم قائد کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، اس سلسلے میں صدر مملکت نے ایوان صدر میں تقریبات کا اہتمام کر کے قومی اکابرین کو یاد رکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بابائے قوم کی یاد کو تازہ رکھنے کےلئے صرف ایک دن کی بجائے پورا ہفتہ تقریبات منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے قائداعظم کی شخصیت، بصیرت، کردار اور قیادت کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ قائداعظم نے تعلیم کے حصول پر بھی زور دیا۔ اس سلسلے میں موجودہ حکومت نے علم پر مبنی معیشت کا تصور پیش کیا ہے۔ صدر اور وزیراعظم کی رہنمائی میں ہم نے قومی نصاب کونسل تشکیل دی ہے جو فروغ تعلیم کی جانب نمایاں پیشرفت ہے۔








