اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے گیس کے شعبہ میں گردشی قرضے کے معاملے کو حل کرنے کے لیے تین دنوں میں اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کویہاں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ۔اجلاس میں معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، اشفاق یوسف تولہ، سیکرٹری خزانہ اور فنانس و …
وفاقی وزیر خزانہ کی گیس کے شعبہ میں گردشی قرضے کے معاملے کو حل کرنے کیلئے تین دنوں میں رپورٹ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے گیس کے شعبہ میں گردشی قرضے کے معاملے کو حل کرنے کے لیے تین دنوں میں اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کویہاں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ۔اجلاس میں معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، اشفاق یوسف تولہ، سیکرٹری خزانہ اور فنانس و پٹرولیم ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں گیس کے شعبہ میں گردشی قرضے کے حل کے لیے قائم کمیٹی نے اجلاس کو گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کے معاملے پر بریفنگ دی اور بوجھ کم کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ وزیر خزانہ نے توانائی کے شعبے کے مسائل بشمول گردشی قرضے سے نمٹنے کے لیے حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالی اورکہاکہ اس شعبے میں اصلاحات اوربہتری سے مالی استحکام اور ملک کی اقتصادی ترقی ممکن ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ گیس کے شعبہ میں گردشی قرضے کے معاملے کو حل کرنے کے لیے تین دنوں میں اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے ۔ حکومت نے اس سے قبل گیس کے شعبہ میں گردشی قرضوں کے تصفیے کے لیے اشفاق یوسف تولہ کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔








