اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) یونیسکو کے تحت انٹرنیشنل سینٹر فار ہائر ایجوکیشن انوویشن چائنہ کے ڈائریکٹر لی منگ اور ان کے وفد نے وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات تکنیکی تعاون کے ذریعے مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان کی موجودہ تعلیمی ضروریات اور کم شرح …
وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمان سے انٹرنیشنل سینٹر فار ہائر ایجوکیشن انوویشن چائنہ کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) یونیسکو کے تحت انٹرنیشنل سینٹر فار ہائر ایجوکیشن انوویشن چائنہ کے ڈائریکٹر لی منگ اور ان کے وفد نے وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔ وزیر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات تکنیکی تعاون کے ذریعے مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے پاکستان کی موجودہ تعلیمی ضروریات اور کم شرح خواندگی کے مسائل بالخصوص غیر رسمی سکولوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے ایجنڈے میں اعلیٰ تعلیم اور چین کے تعاون سے پاکستان میں غیر رسمی تعلیمی اداروں میں آئی سی ٹی کو متعارف کرانا تھا۔ سس ٹیک، ویڈونگ کلاﺅڈ ایجوکیشن اور ہوا وے کے نمائندوں نے آئی سی ٹی کے استعمال کے ساتھ چین اور دنیا بھر میں تعلیم کے میدان میں اپنے کردار سے متعلق آگاہ کیا۔








