اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):ملک میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر18.66 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں برقی مشینری اوربرقی آلات کی درآمدات پر576.55 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.66 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات پر684.15 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
نومبرمیں رقی مشینری اورآلات کی درآمدات کاحجم71.56 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 98.91 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 145.16 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں برقی مشینری اورآلات کی درآمدات پر1.817 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات کامجموعی حجم 2.364 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.810 ارب ڈالرتھا۔