اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن رازینہ عالم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقیاتی اہداف 4- کے حصول اور ترقی پذیر قوم کیلئے معاشرے کے غریب طبقہ کے ناخواندہ بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ کمیشن کے 44 ویں اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے …
این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن رازینہ عالم خان کا کمیشن کے 44 ویں اجلاس کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن رازینہ عالم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقیاتی اہداف 4- کے حصول اور ترقی پذیر قوم کیلئے معاشرے کے غریب طبقہ کے ناخواندہ بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ کمیشن کے 44 ویں اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب قوم کے لوگ تعلیم یافتہ ہوں تو خود انحصاری کیلئے وہ راستے تراشتے ہیں۔ اجلاس میں روشن کے بھروچہ، سونو خان گرانی، ڈاکٹر مبشر بھٹی، وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر رفیق طاہر، وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ڈائریکٹر جنرل طلعت انجم، وزارت خزانہ کے ڈی ایف اے اعجاز مہدی اور ڈائریکٹر جنرل تاشفین خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر رازینہ عالم خان نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے افرادی قوت ایک اہم ذریعہ ہے، ملک کی پچاس فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے جس میں سے نصف غیر خواندہ ہیں ان کے ناخواندہ ہونے کے باعث ملک تیزی سے نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا ایک دوسرا المیہ یہ ہے کہ بہت سے بچے میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے سے قبل ہی تعلیم ادھوری چھوڑ جاتے ہیں اور میٹرک تک صرف 33 فیصد بچے پہنچتے ہیں اس وقت ہمارے ملک میں سکول جانے کی عمر کے 2کروڑ 60 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔








