صوبائی وزراءصحت کا وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) صوبائی وزراءصحت کا اجلاس وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزارئے صحت اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں جعلی ادویات کی لعنت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں ملک گیر مہم چلانے کا اعادہ کیا …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) صوبائی وزراءصحت کا اجلاس وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزارئے صحت اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں جعلی ادویات کی لعنت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں ملک گیر مہم چلانے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں مستحکم ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے نظام وضع کیا گیا اور اس سلسلے میں بین الصوبائی رابطہ مشاورت اور مانیٹرنگ کو مربوط بنانے پر زور دیا ۔ اس موقع پر وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ عوام تک معیاری صحت کی سہولیات کی رسائی ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں مشترکہ کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں نے مل کر صحت کے شعبے میں اہم سنگ میل حاصل کیے ہیں جس میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایکشن پلان جس کے تحت وفاق نے صوبوں کے لیے بین الاقوامی اداروں سے خطیر رقم حاصل کی ہے۔

Leave a Reply