کے ایس ای 100 انڈیکس 271.47 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47210.06 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 271.47 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47210.06 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 20 ارب 66 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار 876 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ 19 ہزار 714 روپے …

کراچی ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 271.47 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47210.06 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 20 ارب 66 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار 876 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 30 کروڑ 23 لاکھ 19 ہزار 714 روپے کی تیزی رہی، اسی طرح خرید و فروخت میں 10 کروڑ 61 لاکھ 62 ہزار 90 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 271.47 پوائنٹس کے اضافے سے 47210.06 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 228.69 پوائنٹس کی تیزی سے 25608.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply