اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی (پی سی ای آر) کا بیسواں اجلاس منگل کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے الیکشن بل 2017،الیکشن قوانین 2017کے مسودوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ غور اور منظوری کیلئے متفقہ طور پر جمع کر دی۔ پی سی ای آر کو آئینی مسودے (ستائسویں ترمیم) بل، 2017 کے …
انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی (پی سی ای آر) کا بیسواں اجلاس منگل کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے الیکشن بل 2017،الیکشن قوانین 2017کے مسودوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ غور اور منظوری کیلئے متفقہ طور پر جمع کر دی۔ پی سی ای آر کو آئینی مسودے (ستائسویں ترمیم) بل، 2017 کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ تشکیل سے لیکر اب تک پارلیمانی ذیلی کمیٹی کے ستر اجلاس منعقد ہو چکے ہیں اور پی سی ای آر مین سات پروگریس رپورٹ جمع کرائے گئے ہیں۔ اجلاس میں انتخابات سے متعلق نو قوانین اور آئین کا جائزہ لیا گیا۔ منگل کو پی سی ای آر کے اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی جمع کردہ رپورٹ پر بحث ہوئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن بل2017ءکا مسودہ منظوری کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سول سائٹی کی جانب سے آراءاور تجاویز کیلئے اسے ویب سائٹ پر بھی جاری کیا جائے گا۔








