وزیراعظم محمد نواز شریف بوسنیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر سراجیوو پہنچ گئے بوسنیا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا سراجیوو ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف منگل کو بوسنیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر یہاں پہنچ گئے۔ بوسنیا کے وزیر ٹرانسپورٹ ازمیر جیسکو اور دیگر اعلیٰ حکام نے بوسنیائی دارالحکومت میں …
وزیراعظم محمد نواز شریف بوسنیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر سراجیوو پہنچ گئے

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف بوسنیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر سراجیوو پہنچ گئے
بوسنیا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا
سراجیوو ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف منگل کو بوسنیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر یہاں پہنچ گئے۔ بوسنیا کے وزیر ٹرانسپورٹ ازمیر جیسکو اور دیگر اعلیٰ حکام نے بوسنیائی دارالحکومت میں وزیراعظم اور ان کے وفد کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر بوسنیا میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سلیم نواز اور بوسنیائی سفیر ندیم مکاروک بھی موجود تھے۔ وزیراعظم جونہی طیارے سے اترے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم کو گلدستے پیش کئے۔ وزیراعظم 20 سے 22 دسمبر تک بوسنیا کی وزراءکونسل کے چیئرمین (وزیراعظم) ڈاکٹر ڈینس زیودے وچ کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں ، بیگم کلثوم نواز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ طرفین وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کریں گے۔ دونوں ممالک سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات روابط، بین الپارلیمانی رابطوں اور ثقافتی و تعلیمی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے وسیع تر باہمی تعلقات کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف بوسنیا کی پریذیڈینسی کے ارکان کے علاوہ پارلیمانی اسمبلی کے ایوان زیریں اور ایوان بالا کے رہنماﺅں اور ارکان سے بھی ملیں گے۔ وہ رئیس العلماءحسین ایف کوازویک سے بھی ملیں گے۔ وزیراعظم بوسنیا ہرزیگووینا کے بزنس فورم سے خطاب کریں گے اور فارن ٹریڈ چیمبر اینڈ فارن انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے ارکان سے بھی ملیں گے۔ سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سلیم نواز نے اے پی پی کو بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ بوسنیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے بالخصوص تجارتی، دفاعی اور ثقافتی شعبہ میں اہمیت کا حامل ہے۔








