اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جرمنی کے شہر برلن میں ایک کرسمس مارکیٹ پر ایک بس کے ذریعہ دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے جرمنی کی حکومت اور عوام کے ساتھ قیمتی جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی …
وزیراعظم محمد نوازشریف کی جرمنی میں کرسمس مارکیٹ پر دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے جرمنی کے شہر برلن میں ایک کرسمس مارکیٹ پر ایک بس کے ذریعہ دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے جرمنی کی حکومت اور عوام کے ساتھ قیمتی جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں جرمنی کے عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ دشمن ہے اور اس لعنت کے خاتمہ کیلئے دنیا کو مشترکہ جنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان کا بڑا جانی اور مالی نقصان ہوا۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گا۔








