اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سڑکوں کے بعد اب پارلیمنٹ میں احتجاجی سیاست کر رہی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں قومی مسائل پر تعمیری بحث کرنے کی بجائے یہاں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا …
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سڑکوں کے بعد اب پارلیمنٹ میں احتجاجی سیاست کر رہی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں قومی مسائل پر تعمیری بحث کرنے کی بجائے یہاں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پارلیمنٹ میں بھی وہی نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں جو یہ لوگ ڈی چوک میں اپنے احتجاج کے دوران اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتے رہے۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پانامہ معاملے پر صرف سیاست کر رہی ہے اور عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ پیپرز کے فوری بعد سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا تھا حالانکہ ان کا نام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن پی ٹی آئی اسے مانتی ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پانامہ پیپرز کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی کیونکہ ہم عدالتوں کا احترام کرنے والے لوگ ہیں۔ ا








