اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب کا ادارہ پاکستان کے تمام سرکاری اداروں کیلئے رول ماڈل ہے‘ قیام پاکستان کے فوراً بعد اداروں کے قیام کا جو جذبہ نظر آتا تھا وہ پہلی بار وفاقی محتسب میں دیکھنے کا موقع ملا ‘ اس ادارے کو دیکھ کر میرا پاکستان کے اداروں پر یقین بڑھا ہے، دیگر سرکاری ادارے بھی اس طرح کام کریں تو پاکستان کے …
وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی، حافظ احسان احمد کھوکھر، سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور دیگر کا وفاقی محتسب کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب کا ادارہ پاکستان کے تمام سرکاری اداروں کیلئے رول ماڈل ہے‘ قیام پاکستان کے فوراً بعد اداروں کے قیام کا جو جذبہ نظر آتا تھا وہ پہلی بار وفاقی محتسب میں دیکھنے کا موقع ملا ‘ اس ادارے کو دیکھ کر میرا پاکستان کے اداروں پر یقین بڑھا ہے، دیگر سرکاری ادارے بھی اس طرح کام کریں تو پاکستان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفاقی محتسب کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے کہا کہ سرکاری افسران بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادورں پر حل کریں، میں نے وفاقی محتسب کا منصب سنبھالنے کے بعد انفرادی شکایات کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کے نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کی اور اس مقصد کیلئے دو درجن سے زائد کمیٹیاں بنائیں جن کی رپورٹوں کو چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی سراہا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے آڈیٹوریم میں بیرون ملک پاکستانیوں کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی‘سینیٹر پروفیسر ساجد میر ‘ وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور بیرون ملک پاکستانیوں کے شکایات کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر ‘او پی ایف کے ایم ڈی پروفیسر پرویز احمد جنجوعہ‘ ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹر جنرل خورشید ملک ‘بیورو آف امیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل کا شف غفور نے خطاب کیا ۔








