وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی،اس معاملے پرعالمی طاقتیں بھارت پر دباﺅ ڈال سکتی ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی،اس معاملے پرعالمی طاقتیں بھارت پر دباﺅ ڈال سکتی …

دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی،اس معاملے پرعالمی طاقتیں بھارت پر دباﺅ ڈال سکتی ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی،اس معاملے پرعالمی طاقتیں بھارت پر دباﺅ ڈال سکتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے اور بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کیے ہوئے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری بھارت کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے تاکہ وہ لوگ بھی پر سکون زندگی بسر کر سکیں جو ان کا بنیادی حق بھی ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی بھی سر عام خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کا انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی نوٹس لینا ہوگا کیونکہ یہ ایک اہم انسانی مسئلہ ہے جسے کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ سمیت ہر اہم عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہا ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف بھی ہر اہم عالمی فورم پر اس مسئلے کو بھرپور طریقے سے اجاگر کر رہے ہیں اور دنیا کے سامنے بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں

Leave a Reply