وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سات روزہ سالگرہ تقریبات کے یادگاری مقابلوں میں ضرور حصہ لیا جائے،عظیم قائد کی زندگی کا ہر پہلو پوری قوم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،قائد کے سالگرہ کیک کے ڈیزائن کا بھی مقابلہ ہوگا،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز دیئے جائیں گے،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) …

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سات روزہ سالگرہ تقریبات کے یادگاری مقابلوں میں ضرور حصہ لیا جائے،عظیم قائد کی زندگی کا ہر پہلو پوری قوم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،قائد کے سالگرہ کیک کے ڈیزائن کا بھی مقابلہ ہوگا،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز دیئے جائیں گے،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سات روزہ سالگرہ تقریبات کے موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے قوم سے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے زیر استعمال رہنے والی اشیائ، نایاب تصاویر، آڈیو ریکارڈنگ، فلم کلپس یا ان کی طرف سے دیئے گئے تحائف کے ساتھ 23 دسمبر 2016ءکو وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام ہونے والے یادگاری مقابلوں میں ضرور حصہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قائد کی زندگی کا ہر پہلو پوری قوم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے پورے یقین سے کہا کہ ایسے افراد جن کے پاس قائد کے زیر استعمال رہنے والی اشیاءموجود ہیں وہ سالگرہ تقریبات کے یادگاری مقابلوں میں ضرور حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد کے سالگرہ کیک کے ڈیزائن کا بھی مقابلہ ہوگا جس میں تارکین وطن پاکستانیوں سمیت تمام پاکستانی حصہ لے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

Leave a Reply