وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،نیپرا کے لئے پالیسی ہدایات کا جائزہ لینے کے بعد ان کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس میں ہوا۔ ای سی سی نے نیپرا کے لئے پالیسی ہدایات کا جائزہ لینے کے بعد ان کی منظوری دی جو نجی شعبہ کے ٹرانسمشن لائن پراجیکٹس کے لئے پالیسی فریم ورک سے متعلق ہیں۔اجلاس میں وزارت پانی وبجلی کی جانب سے پیش کردہ …

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پرائم منسٹر آفس میں ہوا۔ ای سی سی نے نیپرا کے لئے پالیسی ہدایات کا جائزہ لینے کے بعد ان کی منظوری دی جو نجی شعبہ کے ٹرانسمشن لائن پراجیکٹس کے لئے پالیسی فریم ورک سے متعلق ہیں۔اجلاس میں وزارت پانی وبجلی کی جانب سے پیش کردہ مٹیاری تا لاہور 660 کے وی ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے کے نفاذ سے متعلق تجویز کا جائزہ لینے کے بعد وزارت اور پی پی آئی بی کو اختیار دیا ہے کہ اس منصوبے کو سٹیٹ گرڈ کارپوریشن آف چائنا / چائنہ الیکٹرک پاور ایکوئپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ پراسیس کیا جائے، یہ منصوبے کے لئے نیپرا کے منظور شدہ ٹیرف کو تسلیم کرنے اور ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 کی دیگر قابل اطلاق شرائط کو پورا کرنے سے مشروط ہے، یہ منصوبہ سی پیک کے تحت ایوارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply