ڈاکٹر ظفر نصراللہ کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا اضافی چارج دینے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزارت کیڈ نے ڈاکٹر ظفر نصراللہ کو ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا اضافی چارج دینے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی۔ ڈاکٹر ظفر نصراللہ وزارت کیڈ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر یہ سمری وزیر اعظم کو بھجوائی گئی۔یاد رہے کہ ڈائریکٹر جنرل …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزارت کیڈ نے ڈاکٹر ظفر نصراللہ کو ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا اضافی چارج دینے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی۔ ڈاکٹر ظفر نصراللہ وزارت کیڈ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر یہ سمری وزیر اعظم کو بھجوائی گئی۔یاد رہے کہ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن رواں ماہ ریٹائر ہو چکی ہیں۔ اس عہدے پر مستقل تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل کی مستقل تعیناتی تک وزارت کیڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر نصر اللہ کے پاس اضافی چارج رہے گا۔

Leave a Reply