سنگا پور ۔3فروری (اے پی پی):عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کے نرخوں میں 5 فیصد تک کی نمایاں کمی آئی ہے۔سنگا پور مرکنٹا ئل ایکس چینج میں جمعہ کے روز نیویارک مین کنٹریکٹ کے مطابق برینٹ کروڈ کی مارچ کے لیے خریداری 34 سینٹ (4 فیصد) کی کمی کے ساتھ 81.83 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 37 سینٹ (5 فیصد) کی کمی کے ساتھ 75.51 ڈالر فی ڈالر پر بند ہوئے ۔