اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف بوسنیا ہرزیگووینا کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو وطن واپس پہنچ گئے۔واپسی کے دوران طیارے میں ایندھن بھرنے کی وجہ سے وزیراعظم رومانیہ کے دارالحکومت میں ڈیڑھ گھنٹے کے مختصر وقت کے لئے رکے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بوسنیا ہرزیگووینا کے دارالحکومت سراجیوو میں قیام کے دوران وہاں کی قیادت اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔ رئیس العلماءکے ساتھ تبادلہ خیال کے علاوہ وزیراعظم نے بزنس فورم سے بھی خطاب کیا۔