پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان 100 انڈیکس 65.79 پوائنٹس کی کمی سے 46633.99 پوائنٹس پر بند کراچی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 65.79 پوائنٹس کی کمی سے 46633.99 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 19 ارب 11 کروڑ 66 لاکھ 6 ہزار 923 روپے کا اضافہ ہوگیا …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان

مزید خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان
100 انڈیکس 65.79 پوائنٹس کی کمی سے 46633.99 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 65.79 پوائنٹس کی کمی سے 46633.99 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 19 ارب 11 کروڑ 66 لاکھ 6 ہزار 923 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 54 کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 643 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 10 لاکھ 47 ہزار 590 حصص کی مندی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 65.79 پوائنٹس کی کمی سے 46633.99 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 86.20 پوائنٹس کی مندی سے 25151.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناءکے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 67.90 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 44.35 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔








