لاہور۔10فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے صدر عرفان اقبال شیخ اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عمر مسعود الرحمن نے ترکیہ اور شام میں حالیہ تباہ کن زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بڑے سانحہ سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور عوام کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ جمعہ کو …
پاکستان کی کاروباری برادری مشکل وقت میں ترکی اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ایف پی سی سی آئی

مزید خبریں
لاہور۔10فروری (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کے صدر عرفان اقبال شیخ اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عمر مسعود الرحمن نے ترکیہ اور شام میں حالیہ تباہ کن زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بڑے سانحہ سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور عوام کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔
جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر چھوٹا بڑا تاجر اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں ترکی اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ ترکی اور شام اس سانحے سے تیزی سے نکلیں گے اور مضبوط ہو کر ابھریں گے۔








