35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب کےمختلف اضلاع سےمسلم لیگ(ن)کے یوتھ ونگز کے عہدیداران کااجلاس آج،مریم نواز...

پنجاب کےمختلف اضلاع سےمسلم لیگ(ن)کے یوتھ ونگز کے عہدیداران کااجلاس آج،مریم نواز صدارت کریں گی،ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا بیان

- Advertisement -

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگز کے عہدیداران کا اجلاس (آج) بدھ کو 180 ایچ ماڈل ٹائون لاہور میں ہوگا،

اجلاس کی صدارت پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کریں گی۔ بدھ کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں یوتھ ونگ، سوشل میڈیا کے تنطیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا۔ نوجوانوں کو درپیش مسائل اور ان کے لئے تجاویز لی جائیں گی۔

- Advertisement -

اجلاس میں یوتھ ونگز کے عہدیدار ”یوتھ چارٹر“ کی تیاری کے لئے اپنی تجاویز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں یوتھ پالیسی پر مشاورت سمیت سوشل میڈیا کے استعمال اور نوجوانوں کے کردار پر بھی غور ہوگا۔ چیف آرگنائزر مریم نواز یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی کے لئے پارٹی ترجیحات بیان کریں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=351371

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں