اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے خواتین کے لیے تقریباً 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کی جاسکتیں ہیں ۔ پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور مردوں کے درمیان ملازمت کے فرق کو کم کرکے پاکستان 23 فیصد تک جی ڈی پی حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بنک کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پالیسیوں کا کامیاب نفاذ کس طرح خواتین کے لیے تقریباً 7.3 ملین نئی ملازمتیں پیدا کر سکتا ہے۔