فٹ بال ورلڈ کپ 2026،انگلینڈ کی ٹاپ 16 میں رسائی،ہیری کین نے انگلینڈ کو بڑی تباہی سے بچا لیا

کپتان ہیری کین نے آخری لمحات میں 2 شاندار گول کر کے انگلینڈ کو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹ اور عبرتناک شکست سے بچا لیا، جس کی بدولت انگلینڈ نے کانگو ڈی آر کو 1-2 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے

اٹلانٹا۔2جولائی (اے پی پی):کپتان ہیری کین نے آخری لمحات میں 2 شاندار گول کر کے انگلینڈ کو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹ اور عبرتناک شکست سے بچا لیا، جس کی بدولت انگلینڈ نے کانگو ڈی آر کو 1-2 سے ہرا کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔بی بی سی کے مطابق اٹلانٹا میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز ناک آؤٹ میچ میں کانگو ڈی آر نے شاندار آغاز کیا اور میچ کے ابتدائی منٹوں میں ہی برائن سیپینگا نے شاندار گول کی بدولت ٹیم کو فیورٹ انگلینڈ کے خلاف 0-1 گول کی کی حیران کن برتری دلا دی اور انگلش ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا۔ پہلے ہاف میں انگلینڈ کے سٹار کھلاڑی جوڈ بیلنگہم اور مارکس ریشفورڈ کے حملوں کو کانگو کے گول کیپر لیونل مپاسی نے بہترین کارکردگی دکھا کر ناکام بنایا۔ تاہم کوچ تھامس ٹوخل کی جانب سے دوسرے ہاف میں کی جانے والی تبدیلیوں نے میچ کا رخ بدل دیا، جہاں متبادل کھلاڑی اینتھنی گورڈن نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 75 ویں منٹ میں کراس فراہم کیا جس پر ہیری کین نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد 86 ویں منٹ میں ایک بار پھر گورڈن کے پاس پر ہیری کین نے اپنا دوسرا گول سکور کر کے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔ ان 2 گولز کے ساتھ ہیری کین کے ورلڈ کپ تاریخ میں مجموعی گولز کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ اب میگا ایونٹ میں آئندہ اتوار کو راؤنڈ آف 16 کے بڑے مقابلے میں انگلینڈ کا سامنا شریک میزبان میکسیکو سے اس کے ہوم گراؤنڈ سٹیڈیو ازٹیکا میں ہوگا۔