اٹلی کے نامور ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اورمجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
ٹاپ سیڈڈ جینک سنراورنوویک جوکووچ کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرےرائونڈ میں داخل

مزید خبریں
لندن۔2جولائی (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اورمجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں پرتگال کے حریف کھلاڑی نونو بورگیس کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ 24 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے 39 سالہ سربین سٹار نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو 0-3 سیٹس سے مات دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ اٹلی کے نامور ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرتگال کے حریف کھلاڑی نونو بورگیس کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)،6-7(2-7)اور 4-6سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں 39سالہ سربیا کے ٹینس سٹار اورمجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یونانی حریف کھلاڑی سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سربین سٹار نوویک جوکووچ مجموعی طور پر 25 ویں گرینڈ سلام کے لئے کوشاں ہیں ۔








