اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے کاروں کی خریداری کے لئے قرضوں کے اجراء میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں کاروں کی خریداری کے لئے صارفین کو 332 ارب روپے کےقرضہ جات فراہم کئے گئے جو جنوری 2022 کے مقابلہ میں 5.8 فیصد کم ہے۔ جنوری 2022 …
بینکوں کی جانب سے کاروں کی خریداری کے لئے قرضوں کے اجرا ءمیں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5.8 فیصد کی کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے کاروں کی خریداری کے لئے قرضوں کے اجراء میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں کاروں کی خریداری کے لئے صارفین کو 332 ارب روپے کےقرضہ جات فراہم کئے گئے جو جنوری 2022 کے مقابلہ میں 5.8 فیصد کم ہے۔ جنوری 2022 میں کاروں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے 352 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔
دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں بینکوں کی جانب سے کاروں کی خریداری کے لئے قرضہ جات کےاجرا میں ماہانہ بنیادوں پر 1.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ دسمبرمیں کاروں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے 337 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو جنوری میں کم ہو کر 332 ارب روپے ہوگئے۔








