این ڈی ایم اے کی جانب سے زلزلہ زدگان کی امدادکیلئے روانہ کئے گئے 21 ٹرک ترکیہ پہنچ گئے

160
NDMA
NDMA

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے زلزلہ زدگان کی امدادکیلئے روانہ کئیے گئے 21 ٹرک ترکیہ پہنچ گئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے اتوار کوبتایا کہ 275 ٹن لوڈ کی امدادی کھیپ میں کمبل، خیمے اور دیگر اشیا شام ہیں۔

این ڈی ایم اے نے سامان براستہ ایران 11 فروری کو روانہ کیا تھا، ٹرکوں کا قافلہ ملاٹیا، ترکیہ کے ڈپٹی میئر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے وصول کیا۔

ترجمان نے بتایاکہ اتوارکی صبح مزید دو پروازیں امدادی سامان لیکر ترکیہ روانہ ہوئیں، اسلام آباد سے پی آئی اے کا طیارہ 113 خیمے لیکر ترکیہ روانہ ہوا۔ لاہور سے چارٹرڈ کارگو کے ذریعے 1029 خیمے اور 4000 کمبل روانہ کیے گئے۔ترجمان نے بتایاکہ پاکستان کی جانب سے براستہ سمندر جلد مزید امداد روانہ کی جائے گی۔