سکیورٹی فورسز اور دہشت گروں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ،2جوان شہید جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

170
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔27فروری (اے پی پی):سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کارروائی کی گئی جس کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی عمران اللہ اور سپاہی افضل خان شہید ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔