وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار فوزیہ وقار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

232

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار فوزیہ وقار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب بدھ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے گزشتہ روز وفاقی محتسبین ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ ، 2013 کے سیکشن 3 اور 21 کے تحت فوزیہ وقار کی وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار کے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دی تھی ۔

یہ تعیناتی کشمالہ طارق کی بطور وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار مدت مکمل ہو جانے پر عمل میں لائی گئی ہے ۔