کراچی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 55.74 پوائنٹس کے اضافے سے 46689.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 26 ارب 42 کروڑ 69 لاکھ 10 ہزار 518 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 53 کروڑ 96 لاکھ 14 ہزار 186 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان

مزید خبریں
کراچی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 55.74 پوائنٹس کے اضافے سے 46689.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 26 ارب 42 کروڑ 69 لاکھ 10 ہزار 518 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 53 کروڑ 96 لاکھ 14 ہزار 186 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ خرید و فروخت میں 4 کروڑ 97 لاکھ 8 ہزار 620 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 55.74 پوائنٹس کے اضافے سے 46689.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 35.51 پوائنٹس کی تیزی سے 25187.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 90.14 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 189.38 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








