کئی عالمی طاقتیں بلوچستان میں غلط فہمیاں پھیلانے کے لئے سرگرم رہی ہیں،دفاعی تجزیہ کار

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غلط فہمیاں پھیلانے کے لئے کئی عالمی طاقتیں سرگرم رہی ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبہ بلوچستان کو ترقی دینا، وہاںکے لوگوں کو ان کا حق دینا اور حساس اداروں میں شمولیت کا موقع دینا انتہائی اہم قدم …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غلط فہمیاں پھیلانے کے لئے کئی عالمی طاقتیں سرگرم رہی ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبہ بلوچستان کو ترقی دینا، وہاںکے لوگوں کو ان کا حق دینا اور حساس اداروں میں شمولیت کا موقع دینا انتہائی اہم قدم ہے ۔ انھوں نے کہا گزشتہ روز بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ اسی تسلسل کا حصہ ہے جسے سابق آرمی چیف جنرل کیانی نے شروع کیا تھا اور موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا کہ انہیں فوج میں بلوچ کہلانے پر فخر ہے اور وہ اس صوبے کو بھی دیگر صوبوں کی طرح ترقیاتی کاموں میں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں

Leave a Reply