سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کا ایپکا ایگزیکٹو باڈی ضلع راولپنڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کی تقدیر بدلنے کےلئے اقتصادی راہداری منصوبہ پر عملدرآمد کرا رہے ہیں، 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کی تقدیر تبدیل ہو گی، سرکاری ملازمین محنت ، دیانتداری اور صداقت سے امور سرانجام دیں تو لوگوں کو نہ صرف انصاف ملتا ہے …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کی تقدیر بدلنے کےلئے اقتصادی راہداری منصوبہ پر عملدرآمد کرا رہے ہیں، 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کی تقدیر تبدیل ہو گی، سرکاری ملازمین محنت ، دیانتداری اور صداقت سے امور سرانجام دیں تو لوگوں کو نہ صرف انصاف ملتا ہے بلکہ حکومت کے خلاف نفرت بھی پیدا نہیں ہوتی۔ وہ منگل کو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایگزیکٹو باڈی ضلع راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو حکومتی مشینری میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور سرکاری ملازمین کے ذریعے ہی حکومت کا تاثر بنتا ہے۔ وہ حکومت کے ترجمان ہوتے ہیںاور جس طرح جسم کی ہڈی جسم کو مضبوط اور سیدھا رکھتی ہے اسی طرح سرکاری ملازمین سرکاری امور کو موثر بنا کر نہ صرف اداروں کی کارکردگی میں بہتری لاتے ہیں بلکہ ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرتے ہیں اور دنیا میں ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔

Leave a Reply