بیجنگ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) انڈونیشیا سے چین کو کوئلے کی درآمد میں اضافہ جبکہ آسٹریلیا سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین کی حکومت کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ماہ نومبرمیں انڈونیشیا سے کوئلے کی فراہم میں 160فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاتاہم اس کے برعکس آسٹریلیا سے کوئلے کی درآمد پرمجموعی طور پر10فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمارکے مطابق رواں …
چین کو انڈونیشیا سے کوئلے کی درآمد میں اضافہ،آسٹریلیا سے درآمد میں کمی
بیجنگ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) انڈونیشیا سے چین کو کوئلے کی درآمد میں اضافہ جبکہ آسٹریلیا سے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین کی حکومت کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ماہ نومبرمیں انڈونیشیا سے کوئلے کی فراہم میں 160فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاتاہم اس کے برعکس آسٹریلیا سے کوئلے کی درآمد پرمجموعی طور پر10فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمارکے مطابق رواں سال کے دوران انڈونیشیا سے کوئلے کی درآمدات میں 37فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا سے درآمدات میں دو فیصد کی کمی سامنے آئی ہے۔ چین کی جانب سے ماحول کو نقصان پہنچانے والی گیسوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کے بعد کوئلے کی درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔









