چین میں خام تیل کے ذخائر میں 1.6فیصد کی کمی

بیجنگ ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) گذشتہ ماہ کے دوران چین میں خام تیل کے ذخائر میں 1.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔چینی خبررساں ایجنسی کے مطابق موسم کی وجہ سے طلب میں اضافہ کی صورتحال کے نتیجہ میں نومبر کے دوران خام تیل کے ذخائرمیں 1.55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ان ذخائرکا حجم 29.89 ملین ٹن تک گر گیا ہے ۔ اسی …

بیجنگ ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) گذشتہ ماہ کے دوران چین میں خام تیل کے ذخائر میں 1.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔چینی خبررساں ایجنسی کے مطابق موسم کی وجہ سے طلب میں اضافہ کی صورتحال کے نتیجہ میں نومبر کے دوران خام تیل کے ذخائرمیں 1.55 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ان ذخائرکا حجم 29.89 ملین ٹن تک گر گیا ہے ۔ اسی طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں خام تیل کی پیداوار میں تقریباً19فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

Leave a Reply