شکاگو ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) امریکا میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو بورڈ آف ٹریڈکے تحت گندم کی قیمتوںمیں0.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 3.93 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران گندم کے سودوں میں مجموعی طور پر3.8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈیلرزکے مطابق مارچ2017ءسے مئی 2018ءکے …
امریکا میں گندم کی قیمتوں میں کمی
شکاگو ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) امریکا میں گندم کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو بورڈ آف ٹریڈکے تحت گندم کی قیمتوںمیں0.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 3.93 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران گندم کے سودوں میں مجموعی طور پر3.8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈیلرزکے مطابق مارچ2017ءسے مئی 2018ءکے سودوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران گندم کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح یورپی مارکیٹ میں بھی گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ پیرس میں یورو نیکسٹ کے تحت گندم کی قیمتوں میں 0.45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 166.50 یورو فی ٹن میں طے پائے۔









