بھارت میں رواں سال کافی کی پیداوار میں کمی کا امکان

ممبئی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) بھارت میں رواں سال کے دوران کافی کی پیداوار میں کمی کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق کافی کی پیداوارکےلئے قائم حکومتی بورڈ نے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17ءکے دوران کافی کی پیداوارمیں ایک فیصد کی کمی متوقع ہے۔ بورڈ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس دوران 96ہزار200ٹن کافی کی پیداوار متوقع ہے جبکہ اس سے …

ممبئی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) بھارت میں رواں سال کے دوران کافی کی پیداوار میں کمی کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق کافی کی پیداوارکےلئے قائم حکومتی بورڈ نے کہا ہے کہ مالی سال 2016-17ءکے دوران کافی کی پیداوارمیں ایک فیصد کی کمی متوقع ہے۔ بورڈ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس دوران 96ہزار200ٹن کافی کی پیداوار متوقع ہے جبکہ اس سے قبل یہ ہدف ایک لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں کافی کی پیداوارمیں مجموعی طورپر9فیصد کی کمی متوقع ہے۔

Leave a Reply