بی آئی ایس پی نے بونیر میں رقوم کی ادائیگی کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام شروع کردیا

بونیر ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) بی آئی ایس پی دنیا بھر میںٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ہر لحاظ سے تیا ر ہے کیوںکہ یہ قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری اپڈیٹ اور مستحقین میں رقوم کی ادائیگی کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کا آغاز بھی کر چکا ہے۔ تاحال بی آئی ایس پی کا شمار دنیا کے پانچ بہترین سوشل سیفٹی نیٹس میں ہوتاہے اور اپنے آغاز سے لے …

بونیر ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) بی آئی ایس پی دنیا بھر میںٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ہر لحاظ سے تیا ر ہے کیوںکہ یہ قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری اپڈیٹ اور مستحقین میں رقوم کی ادائیگی کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کا آغاز بھی کر چکا ہے۔ تاحال بی آئی ایس پی کا شمار دنیا کے پانچ بہترین سوشل سیفٹی نیٹس میں ہوتاہے اور اپنے آغاز سے لے کر اب تک شفافیت اور موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ادائیگی کے نظام میں بہتری لایا ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ایم این اے ماروی میمن نے بونیر میں بائیومیٹرک ادائیگی کے نظام کے افتتاح کے دوران کیا جہاںبی آئی ایس پی مستحقین، بی آئی ایس پی حکام، مقامی سیاستدان، معززین علاقہ اور میڈیااہلکار موجود تھےں۔ اس سے قبل بونیر میں بینظیر ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے مستحقین کو ادائیگی کی جاتی تھی۔ اب بی آئی ایس پی نے بونیر میں بائیومیٹرک نظام کے ذریعے ادائیگی کو متعارف کرایا ہے۔

Leave a Reply