چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کا پریس کانفرنس سے خطاب

پشاور۔27دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیرمملکت اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ سی پیک سے خیبرپختونخو اکو محروم نہیں کیاجاسکتا اور مخالفین اس حوالے سے جوپروپیگنڈہ کررہے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو ڈگرپریس کلب بونیرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی مثالی نہیں اور اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کےلئے صوبائی حکومت اس …

پشاور۔27دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیرمملکت اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ سی پیک سے خیبرپختونخو اکو محروم نہیں کیاجاسکتا اور مخالفین اس حوالے سے جوپروپیگنڈہ کررہے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو ڈگرپریس کلب بونیرمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی مثالی نہیں اور اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کےلئے صوبائی حکومت اس قسم کی افواہیں اڑارہی ہے انہوں نے کہاکہ مخالفین کو جومینڈیٹ ملاہے وہ اس کی توہین نہ کریں اور جھوٹ کی سیاست ترک کرکے عوامی مینڈیٹ کااحترام کرتے ہوئے کارکردگی پر توجہ دیں ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوامیں جوترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں وہ معینہ مدت میں مکمل کئے جائینگے

Leave a Reply