مراکش میں پاکستان کے سفیر نادر چوہدری نے منگل کو رباط سے ”اے پی پی“ سے گفتگو

مراکش پاکستانی برآمدات کیلئے ایک اہم ملک ہے، رواں سال کی تیسری سہہ ماہی کے دوران مراکش کو پاکستانی برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا،پاکستان اور مراکش مشترکہ وزارتی کمیش کا اجلاس رباط میں نئی حکومت کے قیام کے فوری بعد منعقد ہو گا مراکش میں پاکستان کے سفیر نادر چوہدری نے منگل کو رباط سے ”اے پی پی“ سے گفتگو اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) رواں …

مراکش پاکستانی برآمدات کیلئے ایک اہم ملک ہے، رواں سال کی تیسری سہہ ماہی کے دوران مراکش کو پاکستانی برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا،پاکستان اور مراکش مشترکہ وزارتی کمیش کا اجلاس رباط میں نئی حکومت کے قیام کے فوری بعد منعقد ہو گا
مراکش میں پاکستان کے سفیر نادر چوہدری نے منگل کو رباط سے ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) رواں سال کی تیسری سہہ ماہی کے دوران مراکش کو پاکستانی برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا،مراکش پاکستانی برآمدات کیلئے ایک اہم ملک ہے،کیونکہ یہ بر اعظم افریقہ بالخصوص مغربی افریقہ کا گیٹ وے ہے۔ ان خیالات کا اظہار مراکش میں پاکستان کے سفیر نادر چوہدری نے منگل کو رباط سے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت رواں سال جولائی سے اکتوبر تک مراکش کو پاکستانی برآمدات میں 81فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال یہ کسی بھی ملک کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کی بلند ترین سطح ہے ،خصوصاً ایسے وقت میں جبکہ مجموعی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے۔اس بات کا برملا اعتراف کیا جاتا ہے کہ برآمدات میں اضافہ مراکش میں تعینات پاکستان کے سفیر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایات پر پاکستانی مصنوعات کو اجاگر کرنے میں اہم کرادار ادا کیا۔”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے نادر چوہدری نے کہا کہ ہم نے پاکستانی مصنوعات کو اجاگر کرنے کیلئے مراکش کے کونے کونے کے دورے کئے اور ہر بڑے شہر میں ٹریڈ اور بزنس روڈ شوز منعقد کرائے اور تمام چیمبرز آف کامرس اور تاجر رہنماوں بریف کیا۔

Leave a Reply