چین کے صدر شی چن پنگ کی وزیراعظم محمد نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناﺅں کا اظہار

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) چین کے صدر شی چن پنگ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے نام خط میں چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ چین دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر مبنی شراکتداری کے قیام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ چینی صدر شی چن پنگ نے …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) چین کے صدر شی چن پنگ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے نام خط میں چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ چین دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر مبنی شراکتداری کے قیام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ چینی صدر شی چن پنگ نے کہا کہ وہ وزیراعظم محمد نواز شریف سے مل کر پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی کو ترقی کے ثمرات میں بدلنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام ان حقیقی ثمرات سے مستفید ہو سکے۔

Leave a Reply