کراچی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 47000، 47100، 47200، 47300 اور 47400 پوائنٹس کی پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 504.16 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47424.63 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 6 ارب 26 کروڑ 45 لاکھ 22 ہزار 241 روپے …
کے ایس ای 100 انڈیکس 504.16 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47424.63 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 47000، 47100، 47200، 47300 اور 47400 پوائنٹس کی پانچ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 504.16 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47424.63 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 6 ارب 26 کروڑ 45 لاکھ 22 ہزار 241 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 43 کروڑ 76 لاکھ 31 ہزار 227 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 7 کروڑ 44 لاکھ 78 ہزار 320 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 504.16 پوائنٹس کے اضافے سے 47424.63 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 317.90 پوائنٹس کی تیزی سے 25665.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔








