واشنگٹن ۔7اپریل (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیسز کی نگرانی کرنے والے جج کو قتل کی دھمکیوں کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے امریکی فاکس نیوز چینل کے حوالے سے بتایا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقدمے کی نگرانی کرنے والے نیویارک شہر کے جج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد ان کی …
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیسز کی نگرانی کرنے والے جج کو قتل کی دھمکیاں ،سکیورٹی بڑھا دی گئی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔7اپریل (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیسز کی نگرانی کرنے والے جج کو قتل کی دھمکیوں کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے امریکی فاکس نیوز چینل کے حوالے سے بتایا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقدمے کی نگرانی کرنے والے نیویارک شہر کے جج کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد ان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔مین ہٹن سپریم کورٹ کے جسٹس جوآن مرشان کو دھمکیاں تقریباً ایک ہفتہ قبل سے دی جا رہی ہیںتاہم گزشتہ منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جعلی کاروباری ریکارڈز کے 34 سنگین الزامات کے بعد ان میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کورٹ ایڈمنسٹریشن آفس کے ترجمان لوسیئن شالفن نےکہاکہ چیمبرز کو متوقع سپام اور ہتک آمیز کالز اور ای میلز موصول ہوئی ہیں، جن میں سے سبھی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نےکہا کہ گز شتہ ہفتوں کے دوران ہم نے سکیورٹی خدشات اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور عدالتوں اور اس کے آس پاس اور پورے ضلع میں سکیورٹی کی موجودگی کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2عدالتی اہلکار جوآن مرشان کو آفس آنے اور جانے کے لیے مقرر کئے گئےہیں، یہ ایک احتیاطی اقدام ہے جو تقریباً ایک ہفتہ قبل شروع ہوا تھا۔ٹرمپ کے دفاعی وکیل جو ٹاکوپینا نے کہا کہ یہاقدام انتہائی خوفناک ہے اور ہم ایسے کسی بھی شخص کی مذمت کرتے ہیں جو اس طرح کے رویے میں ملوث ہے۔








