امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام، برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں کمی

کراچی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم گذشتہ کاروباری روز کی قدروں برقرار رہے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 42 پیسے اور 23 پیسے کی کمی رونماءہوئی۔ …

کراچی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم گذشتہ کاروباری روز کی قدروں برقرار رہے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 42 پیسے اور 23 پیسے کی کمی رونماءہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.11 روپے پر برقرار رہا۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.02 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر مستحکم رہے۔

Leave a Reply