کراچی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.40 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3054 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.40 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 6400 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 2.40 بلین روپے کے سودے
کراچی ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.40 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3054 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.40 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 6400 رہی۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 803.20 ملین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 756.02 ملین روپے،سونے کے سودوں کی مالیت678.38 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 128.22 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 28.75 ملین روپے اور برنٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 8.51 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 0.366 ملین روپے رہی۔









