تہران۔18اپریل (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ تہران کی باضابطہ دعوت دے دی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس میں کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ریاض کی طرف سے دی گئی دورے کی دعوت کے جواب میں دورہ تہران کا …
ایرانی صدر ابراہم رئیسی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورہ تہران کی دعوت

مزید خبریں
تہران۔18اپریل (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ تہران کی باضابطہ دعوت دے دی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس میں کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ریاض کی طرف سے دی گئی دورے کی دعوت کے جواب میں دورہ تہران کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔
ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے تکنیکی وفود اپنے سفارتی مشن کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔تہران کا کہنا ہے کہ یہ مشن 9 مئی تک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔واضح رہے کہ مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد ایران اور سعودی عرب نے 7سال بعد سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیاہے۔








