تل ابیب ۔ 2 جنوری (اے پی پی) مقامی ذرائع ابلاغ پر نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے مبینہ طور پر دو تاجروں سے رشوت وصول کی۔ قبل ازیں پولیس 2003 سے 2005 کے درمیان مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں نیتن یاہو کے خلاف تفتیش کر چکی ہے۔ اس وقت وہ وزیر خزانہ تھے۔ حالییہ دنوں اسرائیلی میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ …
اسرائیلی وزیر اعظم مالی بے ضابطگیوں کے متعدد الزامات کے زد میں

مزید خبریں
تل ابیب ۔ 2 جنوری (اے پی پی) مقامی ذرائع ابلاغ پر نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے مبینہ طور پر دو تاجروں سے رشوت وصول کی۔ قبل ازیں پولیس 2003 سے 2005 کے درمیان مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں نیتن یاہو کے خلاف تفتیش کر چکی ہے۔ اس وقت وہ وزیر خزانہ تھے۔ حالییہ دنوں اسرائیلی میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ملکی اٹارنی جنرل نے دھاندلی کے دو مقدمات میں وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم دفتر استغاثہ سے تاحال اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق پولیس اس سلسلے میں قریب پچاس ملکی و غیر ملکی شخصیات سے تفتیش کر چکی ہے۔








