واشنگٹن ۔ 3 جنوری (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے اختتامِ ہفتہ بغداد اور نجف میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی ”شدید ترین الفاظ میں“ مذمت کی ہے۔ایک بیان میں، ترجمان جان کِربی نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز بغداد کے مضافات میں، السنک کے تجارتی علاقے میں ہونے والے دو عدد حملوں میں، جِن کی داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے، کم از کم 28 …
بغداد اور نجف حملے، امریکہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 3 جنوری (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے اختتامِ ہفتہ بغداد اور نجف میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی ”شدید ترین الفاظ میں“ مذمت کی ہے۔ایک بیان میں، ترجمان جان کِربی نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز بغداد کے مضافات میں، السنک کے تجارتی علاقے میں ہونے والے دو عدد حملوں میں، جِن کی داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے، کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے۔ پیر کو بھی متعدد حملے ہوئے، جن کی ذمے داری بھی داعش نے قبول کی ہے، جن میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر بے گناہ شہری شامل ہیں، جب کہ بیسیوں دیگر لوگ زخمی ہوئے“۔ترجمان نے ہلاک ہونے والے کے لواحقین سے دلی تعزیت، جب کہ زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کی امید کا اظہار کیا








