امریکی صدر براک اوبامااپنا الوداعی خطاب 10 جنوری کوشکاگو میں کریں گے

واشنگٹن ۔ 3 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما امریکی عوام سے اپنا الوداعی خطاب 10 جنوری کو شکاگو میں کریں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاوس کی طرف سے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما اپنے آخری خطاب کا متن خود تحریر کر رہے ہیں۔ وہ اس خطاب میں ممکنہ طور پر امریکی عوام کی صفوں میں اتحاد پر …

واشنگٹن ۔ 3 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما امریکی عوام سے اپنا الوداعی خطاب 10 جنوری کو شکاگو میں کریں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاوس کی طرف سے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما اپنے آخری خطاب کا متن خود تحریر کر رہے ہیں۔ وہ اس خطاب میں ممکنہ طور پر امریکی عوام کی صفوں میں اتحاد پر زور دیں گے۔ اوباما کی صدارت کا آخری دن 20 جنوری ہو گا اور اسی دن ڈونلد ٹرمپ بطور صدر حلف اٹھاتے ہوئے وائٹ ہاوس منتقل ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ 2008ءمیں وائٹ ہاوس میں آنے سے پہلے صدر اوباما شکاگو میں ہی رہائش پذیر تھے۔

Leave a Reply