پچیس مئی کی تعطیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش مراسلہ جعلی ہے، وزارت اطلاعات و نشریات

114
Ministry of Information and Broadcasting
Ministry of Information and Broadcasting

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نے 25 مئی کو عام تعطیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش مراسلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانا غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدام ہے، غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

منگل کو وزارت اطلاعات و نشریات کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل فیکٹ چیکر سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں 25 مئی کو عام تعطیل کے حوالے سے ایک جعلی مراسلے کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کے لئے بھی نقصان دہ ہے، غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔