اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی): شہدائے وطن کو پوری قوم کی طرف سے سلامت عقیدت پیش کرنے کیلئے ”عظمت شہدا کنونشن“ آج اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ کنونشن میں شہدا کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سانحہ 9 مئی کی مذمت جبکہ شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔