- Advertisement -
اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہداء اور غازیان وطن کو سلام عقیدت پیش کرنے کےلئے "یوم تکریم شہداء پاکستان” کل جمعرات کو منایا جارہاہے، اس دن دنیا کو دکھا دیں کہ ہم شہداء سے محبت اور ان کا احترام کرنے والی قوم ہیں۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ کل قومی جذبے سے سر شار ہوکر گھروں سے نکلے، شہداء کے مزارات، یادگاروں پر حاضر ہوکر پھول نچھاور کریں، فاتحہ خوانی کریں۔دنیا کو دکھادیں کہ ہم شہدا ءسے محبت اور احترام کرنے والی قوم ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=364974
- Advertisement -